اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات وقو می ورثہ مریم اورنگزیب نے پمز ہسپتا ل میں میڈیا کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ایف آئی اے کے حکام سے رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔ انہوں نے …
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی پمز ہسپتا ل میں میڈیا کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات وقو می ورثہ مریم اورنگزیب نے پمز ہسپتا ل میں میڈیا کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ایف آئی اے کے حکام سے رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے اور آزادی صحافت پر حملہ خود پر حملہ تصور کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف میڈیا بلکہ ہر شعبہ میں کام کرنے والی خواتین کا احترام ہمیں سب سے مقدم ہے۔









