ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت نیشنل یوتھ گیمز کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

لاہور۔18اگست (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی زیر صدارت پہلی نیشنل یوتھ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے پیر کو یہاں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، یاسمین اختراور نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹر یٹرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پہلی نیشنل یوتھ گیمزاسلام آباد کے کیمپس …

لاہور۔18اگست (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی زیر صدارت پہلی نیشنل یوتھ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے پیر کو یہاں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، یاسمین اختراور نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹر یٹرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پہلی نیشنل یوتھ گیمزاسلام آباد کے کیمپس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے یوتھ گیمز کے کیمپس کے انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں جس میں اکاموڈیشن، وینیوز، میس اور میڈیکل مینجمنٹ کی کمیٹیاں شامل ہیں۔ خضرافضال چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آبادکیلئے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں

22اگست سے400کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوجائیں گے،کیمپس میں کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ اور ہرممکن سہولیات دی جائیں گی،پنجاب کا دستہ پہلی نیشنل یوتھ گیمز میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرے گا، امید ہے بین الصوبائی قائد اعظم گیمز کی طرح پہلی نیشنل یوتھ گیمز میں بھی پنجاب کے کھلاڑی پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آبادکیلئے پنجاب کی گرلز ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز ہوئے جس میں 50سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے، ہاکی ٹرائلز کمیٹی میں ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، سیکرٹری پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن راحت خان ودیگر شامل تھے۔ ٹرائلز کمیٹی نے کھلاڑیوں کے درمیان میچز کروائے

ٹرائلز میں 20بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا، اسی طرح ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں جوڈو کے ٹرائلز کانعقاد کیا گیا جس میں 100سے زائدگرلز اور بوائز کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔