ہنڈرڈ کرکٹ کمپٹیشن ، ٹرینٹ راکٹس کی چوتھی فتح،مانچسٹر اوریجنلز کو 20ویں میچ میں 7وکٹوں سے شکست

ناٹنگھم ۔20اگست (اے پی پی):ٹرینٹ راکٹس نے ہنڈرڈ کرکٹ کمپٹیشن کے 20 ویں میچ میں مانچسٹر اوریجنلز کی ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں چوتھی فتح حاصل کرلی۔ ٹرینٹ راکٹس نے مانچسٹر اوریجنلز کی ٹیم کی طرف سے ملنے والا 99 رنز کا ہدف 74ویں گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ٹرینٹ راکٹس کے کپتان ڈیوڈ ویلے کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی …

ناٹنگھم ۔20اگست (اے پی پی):ٹرینٹ راکٹس نے ہنڈرڈ کرکٹ کمپٹیشن کے 20 ویں میچ میں مانچسٹر اوریجنلز کی ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں چوتھی فتح حاصل کرلی۔ ٹرینٹ راکٹس نے مانچسٹر اوریجنلز کی ٹیم کی طرف سے ملنے والا 99 رنز کا ہدف 74ویں گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ٹرینٹ راکٹس کے کپتان ڈیوڈ ویلے کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلے گئے ہنڈرڈ کرکٹ کمپٹیشن کے 20 ویں میچ میچ میں ٹرینٹ راکٹس کے کپتان ڈیوڈ ویلے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاجو بعد میں درست ثابت ہوا۔

مانچسٹر اوریجنلز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 100گیندوں پر 8وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناکر ٹرینٹ راکٹس کو میچ میں کامیابی کے لئے 99رنز کا ہدف دیا۔ لیوس گریگوری نے 33 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،کپتان فل سالٹ اور وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے بالترتیب 19،19 رنز بنائے۔ٹرینٹ راکٹس کے کپتان ڈیوڈ ویلے نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے تین جبکہ ریحان احمد اور ثام کاک نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں ٹرینٹ راکٹس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 74ویں گیند پر 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ریحان احمد ناقابل شکست 45 اور ٹام مورس ناقابل شکست 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹرینٹ راکٹس کے کپتان ڈیوڈ ویلے عمدہ بائولنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔