لندن۔21اگست (اے پی پی):لیور پول کے ونگر محمد صلاح نے پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کے مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، ایسٹن ولا کے مڈفیلڈر مورگن راجرز کو سال کا بہترین نوجوان کھلاڑی قرار دیا گیا۔مصر اور لیور پول کے شہرہ آفاق فٹ بالر محمد صلاح نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت تیسری مرتبہ سال کے بہترین پروفیشنل فٹبالر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ وہ یہ اعزاز …
محمد صلاح نے تاریخ رقم کر دی، محمد صلاح اور راجرز کو پی ایف اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل

مزید خبریں
لندن۔21اگست (اے پی پی):لیور پول کے ونگر محمد صلاح نے پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کے مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، ایسٹن ولا کے مڈفیلڈر مورگن راجرز کو سال کا بہترین نوجوان کھلاڑی قرار دیا گیا۔مصر اور لیور پول کے شہرہ آفاق فٹ بالر محمد صلاح نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت تیسری مرتبہ سال کے بہترین پروفیشنل فٹبالر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
وہ یہ اعزاز تین بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔اس سے قبل محمد صلاح 2018 اور 2022 میں بھی بہترین پروفیشنل فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن (پی ایف اے )نے 33 سالہ محمد صلاح کو مینز فٹ بال میں سال کا بہترین فٹبالر کھلاڑی قرار دے دیا جبکہ ایسٹن ولا کے ابھرتے ہوئے مڈفیلڈر مورگن راجرز کو نوجوان کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ہے۔
سابق انگلش منیجر سر گیریتھ ساؤتھ گیٹ کو پی ایف اے میرٹ ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔33 سالہ محمد صلاح نے گزشتہ سیزن میں لیورپول کی پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے سیزن 2024-25 میں 29 گول سکور کیے ، جس کے باعث وہ لیگ کے ٹاپ سکورر بھی قرار پائے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد صلاح نے کہایقیناً میں فٹبالر بننا چاہتا تھا اور اپنے خاندان کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا، لیکن جب آپ مصر میں ہوتے ہیں تو آپ بڑے خواب نہیں دیکھتے۔
جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں، نظریہ بدلتا ہے، خواہشیں بڑھتی ہیں اور آپ بڑا سوچنے لگتے ہیں۔ایوارڈ کے لیے محمد صلاح کے ساتھ الیکسس میک الیسٹر (لیورپول)، برونو فرنانڈس (مانچسٹر یونائیٹڈ)، الیگزینڈر ایساک (نیوکیسل)، کول پامر (چیلسی) اور ڈیکلین رائس (آرسنل) کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
محمد صلاح اس سے قبل پریمیئر لیگ کا پلیئر آف دی سیزن ایوارڈ اور فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن (ایف ڈبلیو اے ) کی جانب سے فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔








