اقوام متحدہ اور شراکت داروں کی جانب سےسیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کو مقامی حکام کے ساتھ مل کر امداد فراہم کی جا رہی ہے، رپورٹ

اقوام متحدہ ۔22اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ اور شراکت داروں نے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر، مون سون کی شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیمے اور طبی سامان سمیت اہم امدادی اشیاء روانہ کر دی ہیں ، جون کے آخر سے لیکر اب تک پاکستان بھر میں کم از کم 739 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں لوگ بے …

اقوام متحدہ ۔22اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ اور شراکت داروں نے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر، مون سون کی شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیمے اور طبی سامان سمیت اہم امدادی اشیاء روانہ کر دی ہیں ، جون کے آخر سے لیکر اب تک پاکستان بھر میں کم از کم 739 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں، گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، آنے والے ہفتوں میں مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2,000 سے زائد وفاقی اور صوبائی اہلکارمتاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور انخلا کے لیےمتحرک ہیں۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں فیلڈ کوآرڈینیٹر تعینات کیے ہیں اور ہنگامی طریقہ کار کو فعال کیا ہے، صحت، پانی، خوراک کی حفاظت اور پناہ گاہوں میں زندگی بچانے والی امداد کو ترجیح دینا ہوگی۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے متاثرہ اضلاع میں ضروری ادویات اور حفظان صحت کی کٹس روانہ کی ہیں۔ ہر کٹ میں صابن، پانی کے برتن اور دیگر حفظان صحت کا سامان شامل ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔یونیسیف کے مطابق 15 اگست سے خیبر پختونخواہ میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 21 بچے بھی شامل ہیں۔بہت سے اسکول تباہ ہوچکے ہیں یا اب انہیں عارضی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، جس سے تعلیم اور محفوظ جگہوں تک رسائی کو مزید محدود کردیا گیا ہے۔صوبہ سندھ میں 19 اگست کو ہونے والی شدید بارشوں نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شہری سیلاب کو جنم دیا جہاں دیوار گرنے اور کرنٹ لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے۔ شہر کے کچھ حصوں میں بارش 145 ملی میٹر (تقریباً 5.75 انچ) تک پہنچ گئی، جس سے سڑکیں ڈوب گئیں اور بہت سے محلے گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہے۔صوبہ پنجاب کو بھی دریائے سندھ اور چناب کے ساتھ بڑے پیمانے پر سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے 2300 سے زائد خاندان بے گھر ہوئے اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

مزید خبریں
جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے کی جانب سے ترکیہ وظائف 2026 کیلئے منتخب پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں تعارفی و رہنمائی پروگرام کا انعقاد
جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے کی جانب سے ترکیہ وظائف 2026 کیلئے منتخب پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں تعارفی و رہنمائی پروگرام کا انعقاد اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے نے ترکیہ وظائف 2026 کے لیے منتخب پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں تعارفی و رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں نئے منتخب طلبہ، ترکیہ میں زیر تعلیم رہنے والے سابق پاکستانی طلبہ اور سفارتخانے کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ترکیہ وظائف حکومت جمہوریہ ترکیہ کی جانب سے بیرون ملک ترک باشندوں اور متعلقہ برادریوں کے امور کے ادارے کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں جن کے تحت بین الاقوامی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ سال 2026ء میں پاکستان بھر سے 112 طلبہ کو ترکیہ وظائف کے لیے منتخب کیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تعارفی پروگرام کا مقصد اسلام آباد اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے منتخب طلبہ کو ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم کے آغاز سے قبل ضروری معلومات اور رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کا آغاز جمہوریہ ترکیہ کے سفیر کے خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ترکیہ وظائف کے تعلیمی حلقے میں خوش آمدید کہا۔ سفیر نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی اور عوامی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کو ترکیہ میں اپنے تعلیمی تجربے سے بھرپور استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ترک سابق طلبہ انجمن کے صدر نے بھی طلبہ سے خطاب کیا اور اپنے تجربات کی روشنی میں انہیں ترکیہ میں تعلیمی زندگی اور دستیاب مواقع سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعلیمی روابط کے فروغ میں سابق طلبہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ بعد ازاں سفارتخانے کے دفتر برائے تعلیمی مشاورت کی جانب سے طلبہ کے لیے خصوصی تعارفی نشست منعقد کی گئی جس میں پاکستان سے ترکیہ روانگی کی تیاری، ترکیہ پہنچنے کے بعد ابتدائی مراحل، جامعات میں تعلیمی و سماجی زندگی سے ہم آہنگی اور کامیاب تعلیمی سفر کے حوالے سے اہم رہنمائی فراہم کی گئی۔ پروگرام کے دوران منتخب طلبہ نے اپنا تعارف بھی کرایا اور اپنے تعلیمی پس منظر کے ساتھ ان ترک جامعات اور تعلیمی پروگراموں کے بارے میں بتایا جن میں وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔ نشست نے طلبہ کو ایک دوسرے سے متعارف ہونے اور روانگی سے قبل ترکیہ وظائف کے سابق طلبہ اور دیگر اراکین سے رابطہ قائم کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ سفارتخانہ ترکیہ نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ طلبہ پر زور دیا گیا کہ وہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سفارتخانہ جمہوریہ ترکیہ نے ترکیہ وظائف 2026 کے تمام منتخب طلبہ کے لیے ان کی تعلیم اور مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔