اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف مالدیپ کے صدر عبداﷲ یامین عبدالقیوم کی دعوت پر 25 سے 27 جولائی تک جمہوریہ مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے جو 26 جولائی کو منعقد ہوں گی۔ پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف مالدیپ …
وزیراعظم نواز شریف 25 سے 27 جولائی تک جمہوریہ مالدیپ کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف مالدیپ کے صدر عبداﷲ یامین عبدالقیوم کی دعوت پر 25 سے 27 جولائی تک جمہوریہ مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے جو 26 جولائی کو منعقد ہوں گی۔ پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف مالدیپ کے صدر کے ساتھ باضابطہ مذاکرات بھی کریں گے جبکہ اس موقع پر مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے کئی مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔








