صدر مملکت ممنون حسین کا لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے متاثر ہوئے بغیر انتہا پسندی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Reply