وزیراعظم محمد نواز شریف کی لاہور دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں دھماکہ کی پرزر مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں دھماکہ کی پرزر مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

Leave a Reply