آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغانستان میں امریکن فورسز کے کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن نے ملاقات کی‘ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو کمزور کرنے کے لئے افغانستان اور امریکا میں بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے والی الزام تراشی پر تشویش کا اظہار …

راولپنڈی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغانستان میں امریکن فورسز کے کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن نے ملاقات کی‘ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو کمزور کرنے کے لئے افغانستان اور امریکا میں بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے والی الزام تراشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران خطے کی سلامتی کی صورتحال اور سرحدی انتظام کے امور زیرغور آئے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو کمزور کرنے کے لئے افغانستان او ر امریکا میں بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے والی الزام تراشی پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ اس موضوع کو ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب امریکا میں پالیسی پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کو شکست دینا قومی مفاد میں ہے۔ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغانستان میں امریکن فورسز کے کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور عوام کے عزم کی تعریف کی ۔دونوں شخصیات نے اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے تعاون اور رابطے جاری رکھے جائیں گے ۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply