قومی نصاب کونسل نے پہلے قومی نصاب فریم ورک کی منظوری دیدی وفاقی حکومت ابتدائی طور پر پانچویں جماعت تک کے نصاب پر نظرثانی کر رہی ہے، وزیر مملکت بلیغ الرحمان اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) قومی نصاب کونسل (این سی سی) نے پہلے قومی نصاب فریم ورک کی منظوری دیدی، فریم ورک کی تیاری سے صوبوں کو بہتر نصاب کی تیاری میں مدد ملے گی، وفاقی …
وفاقی حکومت ابتدائی طور پر پانچویں جماعت تک کے نصاب پر نظرثانی کر رہی ہے، وزیر مملکت بلیغ الرحمان

مزید خبریں
قومی نصاب کونسل نے پہلے قومی نصاب فریم ورک کی منظوری دیدی
وفاقی حکومت ابتدائی طور پر پانچویں جماعت تک کے نصاب پر نظرثانی کر رہی ہے، وزیر مملکت بلیغ الرحمان
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) قومی نصاب کونسل (این سی سی) نے پہلے قومی نصاب فریم ورک کی منظوری دیدی، فریم ورک کی تیاری سے صوبوں کو بہتر نصاب کی تیاری میں مدد ملے گی، وفاقی حکومت ابتدائی طور پر پانچویں جماعت تک کے نصاب پر نظرثانی کر رہی ہے، نظرثانی شدہ نصاب وفاقی دارالحکومت کے زیر انتظام علاقوں کے سکولوں میں پڑھایا جائے گا، آئندہ نصابی کتب نئے نصاب کے مطابق مرتب ہوں گی اور یہ عمل رواں سال ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منگل کو قومی نصاب فریم ورک کی منظوری این سی سی کے آٹھویں اجلاس میں دی گئی۔ وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمان نے اس تاریخی کامیابی پر قومی نصاب کونسل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی نصاب فریم ورک کے مشترکہ طور پر منظور ہونے سے نصاب کی تیاری میں ضروری گائیڈ لائن ملے گی۔ قومی نصاب کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ تعلیمی نصاب کے حوالے سے قومی سطح کی پالیسی ڈاکومنٹ کی تیاری ایک بڑی کامیابی ہے۔








