آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورہیڈکوارٹرز لاہور میں سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

راولپنڈی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ جیسے واقعات دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ‘سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں سے دہشت گردوں ‘ان کے سہولت کاروں اور تخریبی کاروائیاں کرنے والوں کے نیٹ ورک کو توڑدیا ہے‘ علاقائی ایکٹرز اور پاکستان مخالف خفیہ ایجنسیاں دہشت گردی کو …

راولپنڈی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ جیسے واقعات دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ‘سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں سے دہشت گردوں ‘ان کے سہولت کاروں اور تخریبی کاروائیاں کرنے والوں کے نیٹ ورک کو توڑدیا ہے‘ علاقائی ایکٹرز اور پاکستان مخالف خفیہ ایجنسیاں دہشت گردی کو پالیسی کے طور پر استعمال کر رہی ہیں‘ پاک فوج پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وہ منگل کو کورہیڈکوارٹرز لاہور میں سکیورٹی سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو جاری آپریشن ردالفساد کی تازہ ترین صورتحال اور گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بطور قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ہے‘ تاکہ ہماری کامیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ مشکوک سرگرمیوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

Leave a Reply