جے آئی ٹی کا طریقہ کار انصاف پر مبنی نہیں،اس کی رپورٹ متعصبانہ اور نامکمل ہے جسے کسی صورت بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا،وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کا طریقہ کار انصاف پر مبنی نہیں۔ …
وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
جے آئی ٹی کا طریقہ کار انصاف پر مبنی نہیں،اس کی رپورٹ متعصبانہ اور نامکمل ہے جسے کسی صورت بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا،وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کا طریقہ کار انصاف پر مبنی نہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تمام مطلوبہ دستاویزات عدالت کو فراہم کی ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت عدلیہ کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور ہمیں عدالت عظمیٰ سے بھی انصاف ہی کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ایک متعصب اور نامکمل رپورٹ ہے جسے کسی صورت بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل وزیراعظم محمد نواز شریف کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیئے۔








