پالن پور ۔ 26 جولائی (اے پی پی) بھارتی ریاست گجرات میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے اموات بڑھ کر 83 ہو گئیں۔درجنوں سڑکیں اور ریلوے ٹریک سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔امدادی کارروائیوں کے دوران 36 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور بھارتی فوج اور فضائیہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ …
بھارتی ریاست گجرات میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے اموات بڑھ کر 83 ہو گئیں

مزید خبریں
پالن پور ۔ 26 جولائی (اے پی پی) بھارتی ریاست گجرات میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے اموات بڑھ کر 83 ہو گئیں۔درجنوں سڑکیں اور ریلوے ٹریک سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔امدادی کارروائیوں کے دوران 36 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور بھارتی فوج اور فضائیہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ سیلابی پانی کے باعث ممبئی دہلی روٹ پر چلنے والی گیارہ ٹرینیں منسوخ کردی گی ہیں اور پالن پور، احمد آباد، ہمت نگر، پٹن اور دیگر شہروں سے ایک ہزار کے قریب بسیں اپنی اپنی منزل مقصود کو روانہ نہ ہو سکیں۔








