اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) قومی نصاب کونسل (این سی سی) نے ملک کے پہلے قومی نصاب کے دائرہ کارکی منظوری دے دی۔ گذشتہ روز این سی سی کے 8 ویں اجلاس میں قومی نصاب کے دائرہ کارکی منظوری دی گئی۔ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے تاریخی سنگ میل کے حصول پر قومی نصاب کونسل کو مبارکباد دی اور …
قومی نصاب کے دائرہ کار کی پالیسی دستاویز کی تیاری کونسل کی غیر معمولی کامیابی ہے، انجینئر بلیغ الرحمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) قومی نصاب کونسل (این سی سی) نے ملک کے پہلے قومی نصاب کے دائرہ کارکی منظوری دے دی۔ گذشتہ روز این سی سی کے 8 ویں اجلاس میں قومی نصاب کے دائرہ کارکی منظوری دی گئی۔ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے تاریخی سنگ میل کے حصول پر قومی نصاب کونسل کو مبارکباد دی اور کہا کہ متفقہ طورپر منظور شدہ قومی نصاب کے دائرہ کار سے نصاب کی تیاری کے لئے درکار ضروری رہنمائی ملے گی اور ملک میں تعلیم کا جائزہ لینے میں بھی رہنمائی ملے گی۔ قومی نصاب کونسل بین الصوبائی وزراءتعلیم کی کانفرنس (آئی پی ای ایم سی)کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلہ کے تحت قائم کی گئی ہے جو وفاقی حکومت اور وفاقی اکائیوں کے مابین رابطہ کاری کے قومی فورم کے طور پر کام کرتی ہے تاکہ نصاب پر نظر ثانی اور نصاب تیار کیا جا سکے۔








