ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں اضافہ اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں دسمبر کیلئے خام ربڑ کے سودے 2.2 ین (1.1 فیصد ) بڑھ کر 211.5 ین (1.9 ڈالر)فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ستمبر کیلئے خام ربڑ کے …

ٹوکیو ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں اضافہ اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں دسمبر کیلئے خام ربڑ کے سودے 2.2 ین (1.1 فیصد ) بڑھ کر 211.5 ین (1.9 ڈالر)فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ستمبر کیلئے خام ربڑ کے سودے 25 یوان کم ہوکر 13640 یوان (2020 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں اگست کیلئے خام ربڑ کے سودے 0.4 امریکی سینٹ بڑھ کر 152.5 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

Leave a Reply