گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سے 3ہزار676میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے 3ہزار676میٹرک ٹن گندم برآمد کی جس سے 9لاکھ67ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔پاکستان بیوروآف شماریات کے مطابق مالی سال 2015-16کے مقابلے میں مالی سال 2016-17میں گندم کی برآمد میں 512.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔مالی سال 2015-16میں پاکستان سے برآمد ہونے والے گندم کا حجم 450میٹرک ٹن تھا اوراس سے ایک لاکھ58ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے 3ہزار676میٹرک ٹن گندم برآمد کی جس سے 9لاکھ67ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔پاکستان بیوروآف شماریات کے مطابق مالی سال 2015-16کے مقابلے میں مالی سال 2016-17میں گندم کی برآمد میں 512.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔مالی سال 2015-16میں پاکستان سے برآمد ہونے والے گندم کا حجم 450میٹرک ٹن تھا اوراس سے ایک لاکھ58ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔

Leave a Reply