نیویارک ۔ 26 جولائی (اے پی پی) مشرق وسطی میں قیام امن بارے اقوام متحدہ کے نمائندے نے متنبہ کیا ہے کہ مسجد الاقصی کی تازہ ترین صورتحال کے نتیجے میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذہبی تنازعہ پیدا ہو سکتاہے جس سے پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آسکتاہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرق وسطی میں قیام امن عمل کے حوالے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار میکولے ملادینوف …
مسجد الاقصی کی صورتحال سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذہبی تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 26 جولائی (اے پی پی) مشرق وسطی میں قیام امن بارے اقوام متحدہ کے نمائندے نے متنبہ کیا ہے کہ مسجد الاقصی کی تازہ ترین صورتحال کے نتیجے میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذہبی تنازعہ پیدا ہو سکتاہے جس سے پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آسکتاہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرق وسطی میں قیام امن عمل کے حوالے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار میکولے ملادینوف نے سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں بتایا کہ اس علاقے میں امن کے لئے جاری دیرینہ کوششوں کے باوجود کامیابی نہیں ہوسکی اور علاقے میں تشدد کے حالیہ واقعات میں دونوں فریقوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ انہوں نے اسرائیل پر زوردیا کہ وہ انسانی حقوق اور انسانیت کے بین الاقوامی قانون پر عملدرآمد کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ انہوں نے فلسطینی قیادت سے بھی کہا کہ پہلے سے کشیدہ ماحول میں اشتعال انگیز بیا نات سے گریز کیا جائے ۔








