اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) قائد ایوان سینٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مجید نظامی ایک نظریہ اور سوچ کا نام ہے ۔ صحافت کے فروغ اور جمہوریت کے استحکام کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر مجید نظامی کی سوچ و افکار کو نوجوان نسل میں منتقل کرنے سے بہت سی کمیوں اور خامیوں کو دور …
صحافت کے فروغ اور جمہوریت کے استحکام کے لئے مجید نظامی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سینیٹر راجہ ظفرالحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) قائد ایوان سینٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مجید نظامی ایک نظریہ اور سوچ کا نام ہے ۔ صحافت کے فروغ اور جمہوریت کے استحکام کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر مجید نظامی کی سوچ و افکار کو نوجوان نسل میں منتقل کرنے سے بہت سی کمیوں اور خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے کیپیٹل آفس میں نوائے وقت اور دی نیشن کے چیف ایڈیٹراور پاکستان کے نامور صحافی ڈاکٹر مجید نظامی کی تیسری برسی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راجہ محمد ظفرا لحق نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی نے ساری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ اور رواداری کے کلچر کے فروغ کے لیے گذاری اور صحافت کے فروغ کے لیے ان کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔وہ ایک بے باک نڈر صحافی اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے ۔








