پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت عدلیہ کا احترام کرنے والے لوگ ہیں ، ہمیں عدالت عظمیٰ سے انصاف ہی کی امید ہے،وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کا طریقہ کار انصاف پر مبنی نہیں تھا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کا طریقہ کار انصاف پر مبنی نہیں تھا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تمام مطلوبہ دستاویزات عدالت کو فراہم کی ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت عدلیہ کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور ہمیں عدالت عظمیٰ سے بھی انصاف ہی کی امید ہے۔ دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل وزیراعظم محمد نواز شریف کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیئے۔

Leave a Reply