مجید نظامی حقیقت میں ہماری نظریاتی سرحدوں کے دفاع میں فیلڈ مارشل کی حیثیت رکھتے تھے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا مجید نظامی کی برسی کے موقع پر میڈیا رہنماﺅں اور معززین علاقہ سے خطاب اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے مجید نظامی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجید نظامی حقیقت …
سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا مجید نظامی کی برسی کے موقع پر میڈیا رہنماﺅں اور معززین علاقہ سے خطاب

مزید خبریں
مجید نظامی حقیقت میں ہماری نظریاتی سرحدوں کے دفاع میں فیلڈ مارشل کی حیثیت رکھتے تھے
سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا مجید نظامی کی برسی کے موقع پر میڈیا رہنماﺅں اور معززین علاقہ سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے مجید نظامی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجید نظامی حقیقت میں ہماری نظریاتی سرحدوں کے دفاع میں فیلڈ مارشل کی حیثیت رکھتے تھے۔وہ بدھ کو یہاں مجید نظامی کی تیسری برسی کے موقع پر میڈیا رہنماﺅں اور معززین علاقہ سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجید نظامی ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے ۔ان کا یہ پختہ یقین تھا کہ بھارت قابل بھروسہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجید نظامی تحریک پاکستان اور اس مقصد کے حصول میں مسلمانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے عینی شاہد تھے۔








