وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس، اربوں روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے اربوں روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ایکنک کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 5 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے پنجاب ٹوورازم برائے اقتصادی نمو پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ ایکنک نے 21 ارب 4 …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے اربوں روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ایکنک کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 5 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے پنجاب ٹوورازم برائے اقتصادی نمو پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ ایکنک نے 21 ارب 4 کروڑ روپے کی لاگت سے کاریک کوریڈور ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کی بھی منظوری دی جس کا مقصد صوبہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں این 55 کے 208 کلو میٹر 3 شاہراہوں کی بحالی اور انہیں دو رویہ کرنا ہے۔ علاوہ ازیں 7 ارب 98 کروڑ روپے کی لاگت سے سوہاوہ چکوال روڈ منصوبہ کی بھی منظوری دی گئی۔ اسی طرح رحیم یار خان و راجن پور میں دریائے سندھ پر شہید بے نظیر بھٹو پل کی تعمیر کے منصوبہ کی بھی منظوری لی گئی جس پر لاگت کا تخمینہ 9 ارب 30 کروڑ 41 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ایکنک نے سیہون سے سمندر تک رائٹ بنک آﺅٹ فال ڈرین میں توسیع کے منصوبے کی منظوری دی۔ جامشورو ٹھٹھہ کے اضلاع میں قائم کئے جانے والے اس منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ 61.985 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

Leave a Reply