وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار گورنمنٹ پارٹنر شپ کے حوالے سے قومی ورکشاپ کا (آج) افتتاح کرینگے

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کے زیر انتظام اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ (او پی جی) کے حوالے سے قومی ورکشاپ کا انعقاد (آج) جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں ہو گا۔ وزیر خزانہ، اقتصادی امور، ریونیو، شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار قومی ورکشاپ کا افتتاح کرینگے جس میں او پی جی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزف پاول کی …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کے زیر انتظام اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ (او پی جی) کے حوالے سے قومی ورکشاپ کا انعقاد (آج) جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں ہو گا۔ وزیر خزانہ، اقتصادی امور، ریونیو، شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار قومی ورکشاپ کا افتتاح کرینگے جس میں او پی جی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزف پاول کی سربراہی میں او پی جی سیکرٹریٹ کا ایک وفد شرکت کرے گا جبکہ ورکشاپ میں اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفارتکار، عالمی ترقی کے شراکت دار، وفاقی وزرارتوں، ڈویژنوں، صوبائی حکومتوں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین، تجارتی تنظیموں کے نمائندے، ماہرین تعلیم سمیت دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شراکت دار بھی شرکت کرینگے۔ ورکشاپ کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ایک حتمی ڈرافٹ تیار کر کے او جی پی سیکرٹریٹ کے حوالے کیا جائے گا۔

Leave a Reply