اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کے لئے لازمی سمجھتے ہیں، بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک علاقائی ترقی کا میگا منصوبہ ہے، سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی بلوچستان بھر سے آئے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کے لئے لازمی سمجھتے ہیں، بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک علاقائی ترقی کا میگا منصوبہ ہے، سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے سینئر صحافیوں و کالم نگاروں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں گفتگوکرتے ہوئے کیا،وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک چین ، مشرق وسطی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر سے منسلک کرے گا ،سی پیک بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی خوشحالی کا نادر منصوبہ ہے،عوامی خوشحالی کے لئے اس اہم منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں کے لئے پیشہ وارانہ سہولیات کی فراہمی میں ہرممکن تعاون کریں گے،بلوچستان کے عوام محب وطن اور جفاکش ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تحریک پاکستان سے لیکر تعمیر وطن تک بلوچستان کے لوگوں نے ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔








