مالے ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف مالدیپ کاتین روزہ سرکاری دور مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو وطن واپس روانہ ہو گئے ۔ مالے کے ویلانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم، خاتون اول اور کابینہ کے ارکان نے وزیر اعظم کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا، انہیں دورے کی تصاویر پر مبنی البم بھی پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران …
وزیر اعظم محمد نواز شریف مالدیپ کاتین روزہ سرکاری دور مکمل، ایئرپورٹ پر مالدیپ کے صدر ، خاتون اول اور کابینہ کے ارکان نے وزیر اعظم کو رخصت کیا

مزید خبریں
مالے ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف مالدیپ کاتین روزہ سرکاری دور مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو وطن واپس روانہ ہو گئے ۔ مالے کے ویلانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم، خاتون اول اور کابینہ کے ارکان نے وزیر اعظم کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا، انہیں دورے کی تصاویر پر مبنی البم بھی پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران بیگم کلثوم نواز ، وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیزاور اعلیٰ حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم کو مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کے لئے اس دورے کی دعوت مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے دی تھی ۔








