اقوام متحدہ ۔ 27 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرش نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں تشدد بڑھنے کے خدشے کے باعث انہیں تشویش لاحق ہے۔انہوں نے کہا …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری کا مقبوضہ بیت المقدس میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 27 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرش نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں تشدد بڑھنے کے خدشے کے باعث انہیں تشویش لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام سیاسی، مذہبی اور کمیونٹی لیڈروں سے اس علاقے میں اشتعال انگیز کارروائی نہ کرنے اور اسرائیل سے تحمل برتنے کی اپیل کرتے ہیں۔








