اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ رنگ و نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر انسانی حقو ق کی پاسداری کرنا پاکستان کا وطیرہ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر شخص کو انفرادی اور مذہبی آزادی حاصل ہے، تمام مذاہب کے لوگ بلا خوف وخطر اپنی مذہبی رسومات ادا کرسکتے ہیں۔ جمعرات …
نیشنل ایکشن پلان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ حکومت کا مثبت اقدام ہے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ رنگ و نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر انسانی حقو ق کی پاسداری کرنا پاکستان کا وطیرہ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر شخص کو انفرادی اور مذہبی آزادی حاصل ہے، تمام مذاہب کے لوگ بلا خوف وخطر اپنی مذہبی رسومات ادا کرسکتے ہیں۔ جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مثبت کوششیں کررہی ہے ، اس سلسلہ کی ایک کڑی فروری 2016ءمیں انسانی حقوق کے حوالے سے تاریخی نیشنل ایکشن پلان ہے جسے سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔








