امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا واشنگٹن میں تقریب سے خطاب

واشنگٹن ۔ 27 جولائی (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری نے کہاہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن سے فرار ہونے والے عسکریت پسندوں نے افغانستان میں حکومتی عملداری سے آزاد علاقوں میں محفوظ ٹھکانے قائم کئے ہیں جہاں وہ پاکستان اورافغانستان میں دہشت گردی کی مربوط کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں …

واشنگٹن ۔ 27 جولائی (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری نے کہاہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن سے فرار ہونے والے عسکریت پسندوں نے افغانستان میں حکومتی عملداری سے آزاد علاقوں میں محفوظ ٹھکانے قائم کئے ہیں جہاں وہ پاکستان اورافغانستان میں دہشت گردی کی مربوط کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں انٹرنیشل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہمتام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ماہرین تعلیم، دانشور اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کیلئے پاکستان کومورد الزام ٹھہرانا مددگار ثابت نہیں ہوگا۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں ہے اورضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان میں وسیع تر سیاسی مفاہمت کو فروغ دیا جائے ، پاکستان سمجھتا ہے کہ سیاسی مفاہمت ہی افغانستان میں وسیع تر اورپائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ ہے۔

Leave a Reply