سرینگر ۔ 27 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی شاہ گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کے خلاف بھارتی جارحانہ کارروائیوں اور مژہل جعلی مقابلے میں ملوث بھارتی فوجی اہلکاروں کی عمر قید کی سزا کو ختم کرنے کے فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف کل( جمعہ کو) نماز کے بعد مقبوضہ علاقے میں احتجاجی …
مقبوضہ کشمیر، حریت رہنماﺅں کے خلاف بھارتی جارحانہ کارروائیوں اور جعلی مقابلے میں ملوث فوجیوں کی سزا ختم کیے جانے کے خلاف (کل) مظاہروں کی اپیل

مزید خبریں
سرینگر ۔ 27 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی شاہ گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کے خلاف بھارتی جارحانہ کارروائیوں اور مژہل جعلی مقابلے میں ملوث بھارتی فوجی اہلکاروں کی عمر قید کی سزا کو ختم کرنے کے فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف کل( جمعہ کو) نماز کے بعد مقبوضہ علاقے میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے کشمیری حریت رہنماﺅں کیخلاف کریک ڈاﺅن کو تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔ بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد شاہ اور دیگر رہنماﺅں کی گرفتاری اور بعد میں ان کی نئی دلی منتقلی کو سرکاری اغوا کاری کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حریت قیادت کو ہرگز مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔








