مژہل جعلی مقابلے میں ملوث فوجی اہلکاروں کی سزا معطل کرنے کے فیصلے سے بھارتی فوجی نظام انصاف میں خامیوں کی واضح نشاندہی ہوتی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

سرینگر ۔ 27 جولائی (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم” ایمنسٹی انٹرنیشنل “نے کہا ہے کہ مژہل جعلی مقابلے میں ملوث فوجی اہلکاروں کی سزا معطل کرنے کے فیصلے سے بھارتی فوجی نظام انصاف میں خامیوں کی واضح نشاندہی ہوتی ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات کی سیول انتظامیہ کے ذریعے آزادنہ تحقیقات کرائے۔کشمیر میڈیا سروس …

سرینگر ۔ 27 جولائی (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم” ایمنسٹی انٹرنیشنل “نے کہا ہے کہ مژہل جعلی مقابلے میں ملوث فوجی اہلکاروں کی سزا معطل کرنے کے فیصلے سے بھارتی فوجی نظام انصاف میں خامیوں کی واضح نشاندہی ہوتی ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات کی سیول انتظامیہ کے ذریعے آزادنہ تحقیقات کرائے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی امور کے بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پروگرام ڈائریکٹر آسمتا باسو نے ایک بیان میں کہا کہ مژہل فرضی جھڑپ مقدمے میںفوجیوں کی بریت سے ایک بار پھر یہ بات اجاگر ہوئی ہے کہ انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق الزامات کی خفیہ فوجی عدالتی نظام کے بجائے سیول انتظامیہ کی طرف سے آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Leave a Reply