اقوام متحدہ ۔ 28 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ اس وقت شام کے شہر رقہ میں، جسے داعش نے اپنا خود ساختہ دارالخلافہ بنا رکھا ہے، عسکریت پسندوں اور مقامی فورسز کے درمیان جاری شدید لڑائیوں میں 20 سے 50 ہزار عام شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی فورسز کو امریکی سرپرستی حاصل ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی امداد سے …
شام کے شہر رقہ میں میں 20 تا 50 ہزار شہری پھنسے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 28 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ اس وقت شام کے شہر رقہ میں، جسے داعش نے اپنا خود ساختہ دارالخلافہ بنا رکھا ہے، عسکریت پسندوں اور مقامی فورسز کے درمیان جاری شدید لڑائیوں میں 20 سے 50 ہزار عام شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی فورسز کو امریکی سرپرستی حاصل ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی امداد سے متعلق شعبے کی سربراہ ارسلا مولر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ رقہ کی صورت حال بہت خطرناک اور مخدوش ہے اور شہریوں کے پاس وہاں سے نکلنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔








