اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر آصف کرمانی کا پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے ،ان مقابلے میں آزاد امیدوار کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئےے گئے ہیں تاہم اس فیصلے کے خلاف ا پیل کا امیدوار کو حق حاصل ہے۔ جمعرات کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں …
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر آصف کرمانی کا پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر آصف کرمانی کا پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے ،ان مقابلے میں آزاد امیدوار کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئےے گئے ہیں تاہم اس فیصلے کے خلاف ا پیل کا امیدوار کو حق حاصل ہے۔ جمعرات کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں سینیٹر ظہر الدین بابر اعوان کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر کاغذات نامردگی کی سکروٹنی کا مرحلہ انجام پایا۔ سینیٹ کی اس نشست پر تین امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو امیدوار آصف سعید کرمانی اور محمد نعمان جبکہ آزاد امیدوار سرفراز قریشی شامل ہیں۔ جانچ پڑتال کے دوران آصف کرمانی اور محمد نعمان کے کاغذات بغیر کسی اعتراض کے منظور کر لئے گئے جبکہ آزاد امیدوار سرفراز قریشی کے کاغذات تجویز کنندہ اور تائید کنندہ نہ ہونے کے باعث نامنظور قرار دئیے گئے۔ اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروادی جو منظور کر لی گئی۔ الیکشن قانون سیکشن 15 کے تحت امیدوار سکروٹنی کے وقت یا الیکشن شیڈول میں کاغذات نامزدگی کی واپسی کی تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لینے کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرا سکتا ہے۔








