اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بر ائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، زراعت ملکی معیشت میں اہم حیثیت رکھتی ہے جس سے ملک کی 67 فیصد آبادی کا روزگار وابستہ ہے اور جی ڈی پی میں بھی اس کا حصہ …
زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، سکندر حیات خان بوسن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بر ائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، زراعت ملکی معیشت میں اہم حیثیت رکھتی ہے جس سے ملک کی 67 فیصد آبادی کا روزگار وابستہ ہے اور جی ڈی پی میں بھی اس کا حصہ اہم ہے، حکومت زرعی شعبے کی بہتری کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کے زیر اہتمام زمین کی ذرخیزی کے اٹلس کی رونمائی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کھادوں کا احتیاط سے استعمال، تصدیق شدہ بیج اور زراعت کیلئے ملنے والے فنڈز بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ آج کے دور میں آبادی کی ضروریات کے لحاظ سے غذائیت سے بھرپور خوراک کی پیداوار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی زرخیزی میں کمی کی ایک اہم وجہ مٹی سے ضروری غذائی اجزاءکا ضیائع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم زرخیز مٹی کے علاقوں میں کھادوں کے مناسب استعمال سے پیداوار کی بڑھوتی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔








