کراچی ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.439 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 16,899 رہی۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,945 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4.575 بلین روپے تھی۔ جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس …
پی ایم ای ایکس میں 8.439 بلین روپے کے سودے طے

مزید خبریں
کراچی ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.439 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 16,899 رہی۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,945 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4.575 بلین روپے تھی۔ جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.056 بلین روپے, ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.350 بلین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 174.268 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 189.559 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 62.080 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 29.936 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.281 ملین روپے رہی۔








