لاہور۔27جولائی (اے پی پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف سعیدکرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ آئندہ بھی وزیر اعظم ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نصیر بھٹہ، رمضان صدیق بھٹی، ملک وحید سمیت دیگر بھی موجود تھے۔آصف کرمانی نے پارٹی قیادت …
وزیر اعظم نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ آئندہ بھی وزیر اعظم ہوں گے، ڈاکٹر آصف سعید کرمانی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔27جولائی (اے پی پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف سعیدکرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ آئندہ بھی وزیر اعظم ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نصیر بھٹہ، رمضان صدیق بھٹی، ملک وحید سمیت دیگر بھی موجود تھے۔آصف کرمانی نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میر ے خاندان کے بارے میں سب جانتے ہیں ، ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے اور سینیٹ کے پلیٹ فارم سے بھی یہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔انہوںنے سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار قابل احترام ، پاکستان کے سینئر ، تجربہ کار اور زیرک سیاستدان ہیں ، پارٹیوں میں مختلف آراءہوتی ہیں لیکن وزیر اعظم نواز شریف ہر ایک کی رائے کا احترام کرتے ہیں، اس معاملے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ آئندہ حکومت میں بھی وزیر اعظم ہوں گے۔








