کوئٹہ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر اور سی ایم ایچ کا ہنگامی دورہ کر کے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ صوبائی وزیر انڈسٹریز سردار کوہیار خان ڈومکی پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک ، سینیٹر آغا شاہزیب درانی …
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شاہوانی اسٹیڈی دھماکے میں کوئٹہ کے ٹراما سینٹر اور سی ایم ایچ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر اور سی ایم ایچ کا ہنگامی دورہ کر کے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ صوبائی وزیر انڈسٹریز سردار کوہیار خان ڈومکی پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک ، سینیٹر آغا شاہزیب درانی ،سیکرٹری صحت مجیب الرحمن، کمشنر کوئٹہ جہانزیب خان اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو محکمہ صحت اور ہسپتال حکام نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
میر سرفراز بگٹی نے زخمیوں اور ان کے ورثا سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی صورتحال دریافت کی ۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اظہارِ اطمینان کیا اور کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو فضائی سروس کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کے احکامات گزشتہ شب ہی جاری کر دئیے گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مریض اور ان کے ورثامکمل اطمینان رکھیں علاج و معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی یا کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی اور انسانیت دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں دہشت گرد بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کے شہدائ کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی جائے گی۔








