طورخم۔ 04 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے طورخم بارڈر پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کےلیے امدادی سامان حوالے کرنے کی تقریب سے پہلے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کےلیے فاتحہ خوانی کی اور بحران کے وقت اتحاد و ہمدردی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام موجود تھے جن میں …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی افغان زلزلہ متاثرین کےلیے امدادی سامان حوالے کرنے کی تقریب سے پہلے جاں بحق افراد کےلیے فاتحہ خوانی

مزید خبریں
طورخم۔ 04 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے طورخم بارڈر پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کےلیے امدادی سامان حوالے کرنے کی تقریب سے پہلے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کےلیے فاتحہ خوانی کی اور بحران کے وقت اتحاد و ہمدردی کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام موجود تھے جن میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نمائندے، جلال آباد میں پاکستان کے قونصل جنرل شفقت اللہ اور پشاور میں تعینات افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر شامل تھے۔








