ملک بھر کے 99 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):ملک بھر کے 99 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی کامیابی سے جاری ہے ۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کے حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مہم کے ابتدائی تین روز کے دوران ملک بھر میں ایک کروڑ 56 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں تقریباً 34 لاکھ اور بلوچستان میں تقریباً 17 …

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):ملک بھر کے 99 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی کامیابی سے جاری ہے ۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کے حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مہم کے ابتدائی تین روز کے دوران ملک بھر میں ایک کروڑ 56 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں تقریباً 34 لاکھ اور بلوچستان میں تقریباً 17 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں تقریباً 37 لاکھ، اور سندھ میں تقریباً 60 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسین مکمل ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان میں تقریباً ایک لاکھ اور آزاد کشمیر میں بھی ایک لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بچے کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ رکھیں ،رواں ہفتے کی انسداد پولیو مہم اور ہر نئی مہم میں انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلو ائیں،اس ہفتے بچوں کو پولیو اور دیگر سنگین بیماریوں سے بچانے کے لئے ان کی حفاظتی ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ مہم کے دوران پولیو ورکرز کا بھرپور ساتھ دیں اور ان سے تعاون کریں اور اس دوران اپنے گھروں میں آنے والی پولیو ٹیموں کا خیرمقدم کریں۔

انہوں نے کہا کہ یقینی بنائیں کہ پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔پولیو ٹیم سے رابطے کے لئے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔

مزید خبریں