قابل تجدید توانائی منصوبے قومی معیشت اور عوام کے لیے فائدہ مند ہیں، سردار اویس لغاری

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی منصوبے قومی معیشت اور عوام دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں، کلین انرجی کے منصوبے پاکستان کو فوسل فیول انحصار سے نکالنے میں مددگار ہوں گے، گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی و ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان …

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی منصوبے قومی معیشت اور عوام دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں، کلین انرجی کے منصوبے پاکستان کو فوسل فیول انحصار سے نکالنے میں مددگار ہوں گے، گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی و ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان 100 میگاواٹ سولرائزیشن منصوبہ پرمنعقدہ سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی سٹیئرنگ کمیٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی،

ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے، گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبہ ماحول دوست توانائی کی طرف اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے سے گلگت بلتستان کی عوام کو سستی اور صاف بجلی فراہم ہوگی، پاکستان کے صاف اور گرین انرجی کے سفر میں گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبے کو کلیدی حیثیت حاصل ہو گی، منصوبے کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں منصوبے کے تکنیکی و مالی پہلوئوں پر مشاورت کی گئی اور متعلقہ اداروں کے درمیان موثر کوآرڈینیشن پر زور دیا گیا

مزید خبریں