پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین اسٹیشنوں کی صفائی کامعاہدہ

کراچی۔ 04 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے یہاں ریلوے کے نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کیا۔ …

کراچی۔ 04 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے یہاں ریلوے کے نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کیا۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی نے معاہدہ پر دستخط کئے،جس کے تحت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کینٹ اور سٹی اسٹیشن پر صفائی ستھرائی اور ٹرینوں کے ساتھ ساتھ اسٹیشن کے اطراف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صفائی کرے گی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کی سہولیات کے لئے جدید خطوط پر ویٹنگ ہالز بنائے گئے ہیں جہاں مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں بھی ریلوے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سولڈ ویسٹ کمپنیوں سے معاہدے کئے ہیں جس کے بعد وہاں صفائی کا نظام بہت بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے کینٹ اور سٹی اسٹیشن پر بھی ہم سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اشتراک سے جدید صفائی کے نظام کو متعارف کروانے جارہے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی خدمات دن بدن بہتر ہوں اور اس سے پورے ملک کے عوام کو سہولیات میسر ہوں یہ ہماری بھی کوشش ہے، اس وقت پاکستان ریلویز میں جو اصلاحات کی جارہی ہیں ہم اس پر بھرپور ساتھ دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بھی چاہتی ہے کہ اس صوبے کے کروڑوں عوام کو اچھی، سستی اور بہتر سفری سہولیات فراہم ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے تمام صوبوں کی طرح سندھ میں بھی اہم ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولیات کے لئے جدید خطوط پر انتظار گاہ کی تعمیر خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کے دونوں ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی دونوں ریلوے اسٹیشنز کا دورہ بھی کروں گا اور ان اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے بہتر سے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل منیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد،،ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں