گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے متحدہ عرب امارات کی نامور شخصیت عبداللہ زیاد گلاداری کی ملاقات

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہائوس اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کی نامور شخصیت عبداللہ زیاد گلاداری نے ملاقات کی۔ گورنر ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں راہنمائوں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کاروبار و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر …

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہائوس اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کی نامور شخصیت عبداللہ زیاد گلاداری نے ملاقات کی۔ گورنر ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں راہنمائوں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کاروبار و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔ملاقات میں اس امر پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ دونوں ممالک کے کاروباری حضرات اپنے تجارتی روابط کو مزید وسعت دے سکتے ہیں تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند شراکت داری قائم ہو۔

گورنر خیبرپختونخوا اور عبداللہ زیاد گلاداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قریبی روابط نہ صرف معاشی یکجہتی کو مضبوط کریں گے بلکہ عوامی تعلقات کو بھی فروغ دے کر دونوں ممالک کی طویل المدتی خوشحالی کا سبب بنیں گے۔واضح رہے کہ عبداللہ زیاد گلاداری متحدہ عرب امارات کے معروف گلاداری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ Legal500 گروپ کے رکن اور یو اے ای کے صف اول کے ممتاز وکیل شمار کیے جاتے ہیں۔خیبرپختونخوا کی معروف کاروباری شخصیت ایوب زکوڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں