اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے 4 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد،این اے 129 لاہور میں 18 ستمبر،این اے 96 فیصل آباد،این اے 104 فیصل آباد،این اے 143 ساہیوال …
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے 4 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے 4 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد،این اے 129 لاہور میں 18 ستمبر،این اے 96 فیصل آباد،این اے 104 فیصل آباد،این اے 143 ساہیوال میں 5 اکتوبر،پی پی 73 سرگودھا،پی پی 98 فیصل آباد،پی پی 203 ساہیوال میں 5 اکتوبر اور پی پی 87 میانوالی میں 18 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔کمیشن نے قرار دیا ہے کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال،بارشوں کے نقصانات کی وجہ سے ضمنی انتخابات کے لئے عملہ،سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی دستیابی ممکن نہیں ہے،سیلاب سے انفراسٹرکچر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے،ووٹروں کی نقل مکانی کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔








