اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) پانامہ دستاویزات کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد محمد نواز شریف بحیثیت وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا۔ ترجمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر باضابطہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹیشن کے اندراج …
پانامہ دستاویزات کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد محمد نواز شریف بحیثیت وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ،ترجمان مسلم لیگ ( ن)

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) پانامہ دستاویزات کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد محمد نواز شریف بحیثیت وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا۔ ترجمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر باضابطہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹیشن کے اندراج سے لے کر فیصلے تک مختلف مراحل پر تحفظات کے باوجود اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ فیصلے کے فوراً بعد نواز شریف بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے عدالتی عمل کے دوران ایسی مثالیں قائم ہوئی ہیں جن کی کوئی نظیر ماضی کی ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ ترجمان نے کہا کہ فیصلے کے بارے میں تحفظات کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں گے۔ اس فیصلے پر تاریخ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا۔ انشاءاﷲ محمد نواز شریف اﷲ اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔








