جنگ کا پانچواں روز، 5ستمبر 1965

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):آج سے ٹھیک60 سال قبل 1965 کی جنگ کے پانچویں روزپاکستانی فوج بھارت کے دوسرے مضبوط ترین محاذ جوڑیاں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ جاری تھی اور پاکستانی فوج متعدد فتوحات اپنے نام کرتی رہی اور بھارت کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ،صدر ایوب خان نے جوڑیاں میں بے مثال کارناموں اور کامیابیوں پر فوج کو مبارکباد …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):آج سے ٹھیک60 سال قبل 1965 کی جنگ کے پانچویں روزپاکستانی فوج بھارت کے دوسرے مضبوط ترین محاذ جوڑیاں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ جاری تھی اور پاکستانی فوج متعدد فتوحات اپنے نام کرتی رہی اور بھارت کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ،صدر ایوب خان نے جوڑیاں میں بے مثال کارناموں اور کامیابیوں پر فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے دشمن کو نیست و نابود کرنے کی ہدایت دی ۔

رات بھر گھمسان کی جنگ کے بعد پاکستانی فوج بھارت کے دوسرے مضبوط ترین محاذ جوڑیاں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔اس لازوال فتح کی بنا پر بھارتی فوج کو جوڑیاں سے 18میل اور اکھنور سے 3 میل پیچھے دھکیل دیا گیا ۔پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر بھارتی فوج پر حملے کئے جس میں 50 سے زاہد فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں