مقبوضہ بیت المقدس۔ 28 جولائی (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی طرف سے مسجد الاقصیٰ میں عبادت پر پابندیوں کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معطل کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ اب بھی معتبر ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے دریائے اردن کے مغربی علاقے راملہ میں فلسطینی انتظامیہ کے اجلاس سے قبل بیان …
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معطل کرنے کا فیصلہ اب بھی معتبر ہے، صدر عباس

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس۔ 28 جولائی (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی طرف سے مسجد الاقصیٰ میں عبادت پر پابندیوں کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معطل کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ اب بھی معتبر ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے دریائے اردن کے مغربی علاقے راملہ میں فلسطینی انتظامیہ کے اجلاس سے قبل بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسجد الاقصیٰ کی صورتحال کے بارے میں القدس کے مفتی شیخ محمد حسین سے معلومات حاصل کریں گے اور ان کے ساتھ اس موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے لیکن فی الحال مسجد الاقصیٰ کوعبادت کے لیے کھلوانے کے موضوع کا جائزہ لیا جائے گا۔ بعد میں دیگر موضوعات پر غور کے لیے اجلاس ہو گا ۔ کوئی فیصلہ کرنے تک پہلی جیسی پالیسی پر عمل درآمد ہوتا رہے گا۔








