اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):غریبوں اور بے کسوں کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والی مدر ٹریسا کی برسی 5 ستمبر جمعہ کو منائی گئی، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مدر ٹریسا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب منعقد کی گئیں ۔ مدر ٹریسا 26اگست 1910 میں البانیہ میں پیدا ہوئیں، ان کا حقیقی نام ایگنس گونژیا بوجاژیو تھا۔ انہوں نے مذہبی تربیت بھارت …
مدر ٹریساکی برسی جمعہ کو منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):غریبوں اور بے کسوں کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والی مدر ٹریسا کی برسی 5 ستمبر جمعہ کو منائی گئی، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مدر ٹریسا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب منعقد کی گئیں ۔ مدر ٹریسا 26اگست 1910 میں البانیہ میں پیدا ہوئیں، ان کا حقیقی نام ایگنس گونژیا بوجاژیو تھا۔
انہوں نے مذہبی تربیت بھارت کے شہر دارجیلنگ میں حاصل کی اور 1937میں انہوں نے چرچ سے وابستگی اختیار کرتے ہوئے ٹریسا کا نام اپنا لیا۔مدرٹریسا کی خدمت نا صرف بھارت تک محدود تھی بلکہ دنیا کے کئی حصوں تک پھیل گئی ۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں 1979 میں انہیں امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا۔
مدر ٹریسا 1990میں بگڑتی صحت کے باوجود وہ خدمات انجام دیتی رہیں لیکن 5ستمبر 1997کو زندگی نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012ء میں اپنے 67 ویں سیشن کے یوم وفات کے موقع پر عالمی یوم کار خیر منانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ہر سال 5 ستمبر کو عالمی سطح پر یہ دن منایا جاتا ہے۔ مدر ٹریسا کی برسی کے موقع پر مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔








