بیرسٹر دانیال چوہدری پاکستانی عوام اور پوری امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺمبارکباد

راولپنڈی۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر پاکستانی عوام اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ہمہ گیر اور جامع الصفات شخصیت ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رسول …

راولپنڈی۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر پاکستانی عوام اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ہمہ گیر اور جامع الصفات شخصیت ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رسول اللہ ﷺ کا امتی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی روشن مثال ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے جبکہ آپ ﷺ کا پیغام انسانی حقوق، اخوت، بھائی چارے اور امن و محبت کا ضامن ہے۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ آج درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب ہم اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں کا لازمی حصہ بنا لیں۔

انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔ انسانیت صدیوں تک آپ ﷺ کی آمد کی منتظر رہی تاکہ جہالت، ظلم، جبر اور استحصال کے اندھیروں کا خاتمہ ہو سکے۔ آپ ﷺ مظلوموں، مسکینوں، یتیموں، بیواؤں، غریبوں اور غلاموں کے لیے سہارا اور پناہ گاہ بن کر آئے اور انسانی معاشرے کو اعلیٰ اقدار اور اخلاقیات سے روشناس کرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے بقائے باہمی کے اصولوں، تعاون، رواداری اور برداشت پر عمل پیرا ہو کر دنیا سے تنازعات اور کشیدگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ہم اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنائیں تو کرہ ارض کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں