وزیر داخلہ محسن نقوی کا کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کے پی کے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کے پی کے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سب انسپکٹر طاہر نواز اورکانسٹیبل محمد علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے شہید سب انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل محمد علی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہےاور خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔