پچاس برس سے کم عمر فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 28 جولائی (اے پی پی) اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کی 50 برس سے کم عمر کے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ جیت المقدس کے اس حساس مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے مابین تازہ جھڑپوں میں کم ازکم 50 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق وہاں …

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 28 جولائی (اے پی پی) اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کی 50 برس سے کم عمر کے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ جیت المقدس کے اس حساس مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے مابین تازہ جھڑپوں میں کم ازکم 50 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق وہاں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر یروشلم میں سکیورٹی بڑھا ئی گئی۔

Leave a Reply