اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے فلسطین کے قاضی القضاہ (چیف جسٹس) ڈاکٹر محمود صدیقی عبد الرحمان الہباش اور ان کے ہمراہ آنے والے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ناشتہ کااہتمام کیا۔جمعہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق فلسطینی وفد میں ڈاکٹر محمود صدیقی عبد الرحمان الہباش ،امام مسجد اقصیٰ قاضی احمد حسین، …
فیصل کریم کنڈی کی جانب سےفلسطینی وفد کے اعزاز میں ناشتہ کااہتمام

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے فلسطین کے قاضی القضاہ (چیف جسٹس) ڈاکٹر محمود صدیقی عبد الرحمان الہباش اور ان کے ہمراہ آنے والے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ناشتہ کااہتمام کیا۔جمعہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق فلسطینی وفد میں ڈاکٹر محمود صدیقی عبد الرحمان الہباش ،امام مسجد اقصیٰ قاضی احمد حسین، امام مسجد ابراہیمی قاضی غسان الرجبی، حمزہ دانا اور طلال الشفیع شامل تھے جبکہ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین الشریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اورپاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر محمد زید بھی موجود تھے۔اس موقع پر فلسطین خصوصاً غزہ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک سنگین انسانی المیہ ہے جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک اور مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو فوری طور پر اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں گے اور غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد کی فوری فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم امہ کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلسطین سے وابستگی صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نہیں بلکہ مسجد اقصیٰ سے عقیدت اور ایمان کا مظہر بھی ہے۔ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینی عوام کا نہیں بلکہ پوری مسلم امہ بشمول پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ گورنر نے اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کو ظلم و بربریت کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں معصوم بچوں کا قتل جنگی جرم ہے جس نے پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔








