اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے سندھ کے متعدد اضلاع میں 6 تا 9 ستمبر وقفے وقفے سےبارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔جمعہ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے متعدد اضلاع میں 6 تا 9 ستمبر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جو …
این ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ کے متعدد اضلاع میں 6 تا 9 ستمبر وقفے وقفے سےبارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا الرٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے سندھ کے متعدد اضلاع میں 6 تا 9 ستمبر وقفے وقفے سےبارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔جمعہ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے متعدد اضلاع میں 6 تا 9 ستمبر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جو وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔بارشوں کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، بدین، سجاول، حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علاقوں میں 7 تا9 ستمبر کے دوران شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔
تھرپارکر میں مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، گھوٹکی، کشمور اور ملحقہ پہاڑی ندی نالوں میں اچانک سیلاب کا خطرہ ہے۔ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور اور دیگر نشیبی شہری علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔این ڈی ایم اے کی ہدایت پر صوبائی محکمے اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں،نشیبی علاقوں کے مکین حفاظتی انتظامات مکمل رکھیں، نشیبی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔








